فلور ملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ، ساڑھے پانچ فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم

اسلام آباد :فلور ملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔حکومت نے ساڑھے پانچ فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کر دیا۔حکومت نے  آٹا ملز  مالکان  پر ساڑھے پانچ فی صد  ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  چیئرمین  آل پاکستان  آٹا ملز ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہے کہ   یہ فیصلہ وزیر خزانہ  سے ملاقات میں کیاگیاہے۔

وفاقی حکومت فلور ملزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کی صدارت وفاقی وزیراحد چیمہ نےکی مذاکرات میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویزملک، چیئرمین ایف بی آر ، فلور ملزایسوسی ایشن کےسینٹرل چیئرمین عاصم رضا سمیت چاروں صوبوں کےچیئرمین شریک ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرکی فلور ملز معمول کےمطابق کام کریں گی فلور ملز پر انکم ٹیکس ایکٹ کا سیکشن 153اے لاگونہیں ہوگا جبکہ ملزکمیشن سسٹم کےتحت آٹا فروخت کریں گی۔ آٹا ڈیلرزاورپرچون فروش فلور ملزکا آٹا فروخت کرنےپرفی تھیلا کمیشن لیں گے۔ کمیشن کی رقم پرانکم ٹیکس ایکٹ کےتحت ود ہولڈنگ ٹیکس لاگوہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن ہول سیلرزاورریٹیلرزکی سالانہ سیل 10 کروڑسےکم ہےوہ آئندہ برس ود ہولڈنگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے آئندہ مالی سال کےفنانس بل میں آٹا کاروبار پرٹیکس اصلاحات کو شامل کیا جائے گا۔