سپام مواد کی روک تھام کے لیے اہم پیشرفت،ایکس ٹویٹر کے لیے کارآمد ٹول کا اضافہ

کیلیفورنیاَ: ایکس ٹویٹر  پر ایک کارآمد  ٹول کا اضافہ کیاگیاہے۔ یہ ٹول  سپام مواد کی روک تھام کے لیے ہے۔

ایکس کی جانب سے ایک ایسا نیا ٹول تیار کیا جا رہا ہے جس سے صارفین ریپلائیز میں لنکس کو بلاک کرسکیں گے تاکہ سپام مواد کی روک تھام ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے پوسٹس ریپلائیز میں لنکس ڈس ایبل کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرنے میں آسان ہوگا بس آپ کو پوسٹس ریپلائیز میں ڈس ایبل لنکس کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس بارے میں ایکس حکام کی طرف سے  تصدیق کردی گئی ہے کہ ایک نئے فیچر پر کام ہورہا ہے۔

ماہرین کےمطابق یہ بہت کارآمد ٹول ثابت ہوگااور صارفین کو اپنی پوسٹس پر عجیب و غریب لنکس والی ریپلائیز نظر نہیں آئیں گی۔