بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائیکورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا ہے۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں  یہ حکم دیاگیا ہے۔یاد رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور  پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کی گئی ہے۔

ڈھاکہ  کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔