ہنگو میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہنگو:ہنگو  میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہنگو میں پولیو وائرس کے  نمونوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 

اب تک کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد، جام شورو، چمن، پشین اور لاہور سمیت ملک کے 51 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔

 

بلوچستان کے ضلع ژوب کے ڈیڑھ سالہ بچے کے پولیو سے معذور ہونے کی خبر   سامنے آئی ہے۔