سپریم کورٹ لاہور رجسٹری  میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت ہوگی

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت ہو گی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ  لاہور رجسٹری میں  سماعت کرے گا۔

 

سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق ججز 22 جولائی  سے لیکر 26 جولائی تک لاہور رجسٹری کیسز کی سماعت کرینگے۔