ویمن ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دمبولا:ویمن ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان  کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سدرہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا 16 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ان تینوں کے علاوہ کوئی بیٹر کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکیں اور گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھار کی دیپتی شرما نے 3، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنر ز شیفالی ورما اور سمرتی مدھانا نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مدھانا 45 اور شیفالی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیالان ہمالاتھا 14 رنز بناسکیں۔

بھارتی ویمنز نے ہدف بآسانی 15ویں اوور 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔سیدہ عروب شاہ نے دو اور نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔