کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت ،پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس کا اعلان

کراچی : کراچی کے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی گئی ہے، ان کے لیے  پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس متعار ف کرادیے گئے ہیں۔ کراچی میں سفری مسائل کودیکھتے ہوئے پیپلز بس سروس نے تین نئے روٹس  متعارف کرائے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق  22 جولائی کو ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر 13،  23 جولائی سے روٹ 12 کھوکھراپارکے بجائے براستہ قائد آباد،کورنگی میمن گوٹھ تا ٹاور چلےگا۔   24 جولائی سے بحریہ ٹاؤن تا نمائش الیکٹرک بس کا نیا روٹ ای وی 4 اور   25 جولائی کو یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ 8 شروع ہوگا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑھانے کے لیےکوششوں کا حصہ ہیں