ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان  ہوگیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق  ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، طلبا کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر میں اور بیرون ملک رواں سال 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کے امتحان منعقد کیے جائیں گے۔

 

گزشتہ سال تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار 534 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے جبکہ اس سال امتحان میں تقریبا 2 لاکھ طلبا و طالبات کی شرکت کا امکان ہے۔