شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد :شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں ۔

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا، شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر افضل مروت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔