اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار: سی ٹی ڈی

لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو  گجرات سے گرفتار کر لیا ہے۔

 

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل  کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران پکڑا جانے والا  دہشت گرد ڈاکٹر امین محمد الحق سام خان عالمی اداروں کی جانب بنائی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ ڈاکٹر امین الحق اسامہ بن لادن کا سکیورٹی سپروائزر بھی رہا –

 

عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،  گرفتاری پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں گرفتاری انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔