کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرہ: بنگلہ دیش میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف  ہونے والے  مظاہرے میں  موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔ بنگلہ دیش کے جونیئر ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر  کاکہنا ہے کہ   حکومت نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

یہ حکم پر تشدد احتجاج کے بعد دیاگیا ہے اس میں  کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واضح رہے 16 جولائی کو سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران طلبہ کی اموات کے بعد بنگلہ دیش بھر میں سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔