راولپنڈی: نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ نیب ٹیم بانی پی ٹی ائی، بشری بی بی سے توشہ خانہ کے 2 ریفرنس میں تفتیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچنے والی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کر رہے ہیں۔ نیب تفتیشی ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی ہے۔