خاتون نے پالتو کتے کو سونے کی چین پہنا دی، ویڈیو وائرل

چیمبور:خاتون  نے پالتو کتے کو سونے کی چین پہنا دی  ، اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارت میں خاتون نے اپنے پالتو کتے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین خرید ی اور اس پہنائی اس کی  ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر بھارت کے شہر چیمبور میں جیولر نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون شلدانہ کو اپنے پالتو کتے کیلئے سونے کی چین پسند کرتے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتا بھی جیولری سٹور میں موجود ہے، خاتون اپنے پالتو کتے کو سونے کی ایک چین پہناتی ہیں جس کی مالیت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

کتے کو سونے کی چین پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت ویڈیو ہے، دوسرے نے لکھا کہ ’اپنے پالتو کتے کا ایسے ہی خیال بھی رکھنا۔