امبانی کے بیٹے کی شادی ، جسٹن بیبر  ریانا سےکتنا زیادہ معاوضہ وصول کریں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 

ممبئی: بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر، اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے امریکی گلوکارہ ریانا سے زیادہ معاوضہ وصول کر یں گے۔جسٹن بیبر کو 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔

 

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ  کی شادی کی تقریبات آج یعنی 5 جولائی کو امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں منعقد ہوگی جس میں جسٹن بیبر اپنی شاندار پرفارم  کریں گے۔

 

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ  پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں  کیا تھا۔ان تقریبات میں امریکی گلوکارہ ریانا نے بھی پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پرفارمنس کے لیے 74 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا۔