ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 23 فیصد سے زائد اضافہ

لاہور: ملک بھر  میں ادویہ مہنگی کر دی گئیں۔ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے.

بجلی، پٹرول، سبزیوں ، پھلوں  کے بعد ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ۔ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

 

زرائع کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر23.33 فیصد جبکہ مئی کے مقابلے جون میں1.59 فیصد اضافہ ہوا۔مئی کے مقابلے جون میں ادویات کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد مہنگی ہوئیں، جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا تاہم میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد اور اسپتالوں کی سہولیات میں 14فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں،مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوگئی اسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں، مئی کے مقابلے جون میں اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔