زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

 

کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ  ہوگیامالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ  کے ذخائر سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار میں   اضافہ ہوا ہے اور اس میں   49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔