حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 200 میزائل اور دو درجن سے زائد ڈرونز فائر

بیروت:حزب اللہ  نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیاہے اور اس حملے میں  200 میزائل اور دو درجن سے زائد ڈرونز فائر کیے ہیں ۔ لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے  اپنے اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا ہے، جس میں اس نے 200 میزائل اور دو درجن سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب فائر کئے۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ملک کے کئی علاقوں میں ساؤنڈ بیریئر بریک کئے۔ حزب اللہ  کاکہنا ہے کہ   اس نے بدھ کو جنوب میں اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے کمانڈر محمد ناصر کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل کے 10 فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

محمد ناصر حزب اللہ کے سینئر ترین کمانڈروں میں سے ایک ہیں جنہیں اسرائیل نے تنازعے کے دوران مارا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج  کاکہنا ہے کہ  ’لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 200 میزائلوں اور 20 سے زیادہ مشکوک فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی‘، جن میں سے کئی کو اسرائیلی فضائی دفاع اور لڑاکا طیاروں نے روک لیا۔

حزب اللہ کی جانب سے تازہ ترین حملہ لبنان اسرائیل سرحد سے منسلک علاقوں میں کیا گیا ہے، جس کے بعد بیروت اور لبنان کے دوسرے حصوں میں مسلسل دوسرے دن جہازوں کی ”سونک بومز“ لوگوں کے نے اعصاب کو ہلا کر رکھ دیا۔