ہری پور: مسافر وین تیز رفتار میں کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ہری پور: ہری پور  میں تیز رفتاری کے باعث  مسافر وین 200فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث حادثے میں  7افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی  ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق بدقسمت وین صوابی میرا سے اسلام اباد ائیرپورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

 

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔