وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان اور قازقستان کے دورہ پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف تاجکستان اور قازقستان کےدورے پر روانہ ہو گئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیرخزانہ اورنگزیب خان اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ہمراہ ہیں۔

 

وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ وہ تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی تک آستانہ (قازقستان) کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے 2 سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

 

سربراہی اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔