خیبر: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 جوان شہید

جمرود: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر  کے علاقے تختہ بیگ میں دہشتگردوں نے  چیک   پوسٹ پرحملہ کر دیا جس میں ایک پولیس اورایک  ایف سی اہلکارشہید  ہوگیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ میں واقع پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

 

چیک پوسٹ پر موجود پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا، پولیس نے  بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کرکے   دہشت گردوں کو فرارہونے پر مجبور کردیا ۔

 

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔