ایران : نئے صدر کا انتخاب کل ، 6 امیدوار مد مقابل

تہران :  ایران کے صدر کے انتخاب کے لیے کل    پولنگ ہوگی جبکہ صدارتی انتخاب کے لیے چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔

ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے ۔ تاہم گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد اس عہدے پر چناؤ کے لیے کل  کو ایرانی عوام ووٹ ڈالیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔