سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر سپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔ انہوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں لکھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔جوڑے نے کہا کہ آج ہماری محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری اس لمحے تک رہنمائی کی جہاں ہمارے دونوں خاندانوں کے آشیرباد سے اب ہم بیوی میاں ہیں۔

تصاویر میں جہاں جوڑا خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے وہیں سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں جن کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ بیٹی کے شادی کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔