بلوچستان کے نئے مالی سال کا 870 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کوئٹہ: بلوچستان کے نئے مالی سال کا 870 ارب روپے حجم کا بجٹ آج  پیش کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، بلوچستان کے بجٹ کا کل حجم 870 ارب روپے ہے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی، ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق 24 اور 25 جون کو بجٹ پر عام بحث ہوگی ، 29 جون کو فنانس بل 2024 اور سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری اور بحث ہوگی۔