خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ بحران، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ علی امین میں رابطہ

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔

 

وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر داخلہ داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

 

اس موقع پر وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر داخلہ داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

خیبرپختونخوالوڈشیڈنگوزیر داخلہ محسن نقویوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور