عید الاضحی پر گوشت کھائیں ، مگر احتیاط سے ، بسیار خوری نے لاہوریوں کو ہسپتال پہنچا دیا

لاہور: لاہوریے بسیارخوری سے باز نہ آئے،عید الاضحی کے پہلے دن سینکڑوں مریض گیسٹرو، ڈائریا کے ساتھ رپورٹ ہوئے ۔
عیدالاضحی کے  پہلے  روز شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد  مریض رپورٹ  ہوئے ۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی  معدے کی انفیکشن، ڈائریا کے مریضوں کے ساتھ بڑھ گئی ۔

میو ہسپتال میں 180 سے زائد سے زائد ،جناح ہسپتال میں 130  جبکہ جنرل اور سروسز ہسپتال میں  سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ عیدالاضحیٰ پر بسیارخوری سے معدے کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ معدے و جگر کے مریض جلدی عیدالاضحیٰ کا گوشت کھانے سے متاثر ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق عید کا گوشت سبزیوں کے ساتھ کھائیں رائتہ اور سلاد کا استعمال کریں ۔ایک وقت میں دو سو گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائیں اور اسکے ساتھ ساتھ دہی، لیموں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔