دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کے صدقے امت مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے: مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کاکہنا ہے کہ  دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کے صدقے امت مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے۔ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ  عا ہے اللّٰہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کے صدقے امت مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے۔

عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اہل وطن کو عیدِ قرباں کی ڈھیروں مبارک باد، اللّٰہ تعالیٰ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت پر کی گئی قربانیاں قبول فرمائے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے، قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ کریم غزہ کے ہر فلسطینی کی حفاظت اور فلسطین کو پائیدار امن عطا فرمائے، دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کشمیر سمیت دنیا کے ہر مظلوم کی مدد اور حفاظت فرمائے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ دعا ہے ارضِ پاک کے ہر فرد کو سکھ، سکون، عافیت اور صحت عطا ہو۔