برکس گیمز میں پاکستان کے لیے خوشخبری، پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کازان : برکس گیمز میں پاکستان کے لیے خوشخبری، پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔برکس گیمز روس کے شہر کازان میں ہورہے ہیں جو  تئیس جون تک جاری رہیں گے۔

پاکستان نے برکس گیمز میں روس کے خلاف گولڈ میڈل جیتا  ہے۔پاکستان کی جانب سے روس کے خلاف ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے اکسٹھ کلو کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔انہوں نے کلین اینڈ جرک میں ایک سو چھیالیس اور ایک سو پندرہ کلو سنیچ میں وزن اٹھایا تھا۔