بے گھر افراد کی تعدا دمیں اضافہ ، تعداد 12 کروڑ سے زائد ہوگئی

نیویارک: بے گھر  افراد کی تعدا دمیں اضافہ ہوگیا  ہے اور رپورٹ کے مطابق یہ  تعداد 12 کروڑ سے زائد ہوگئی  ہے۔ دنیا بھر میں ایک سال کے دوران بے گھر افراد کی تعداد لگ بھگ 10 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 12 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ براہ مہاجرین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سوڈان، میانمار، یوکرین اور غزہ میں جاری تنازعات کے باعث 2023 میں بے گھر افراد کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ادارے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل 12 ویں سال بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 2023 کے اختتام تک یہ تعداد 11 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی۔

رواں سال جنوری سے اب تک مزید لاکھوں افراد کو اپنے گھربار چھوڑنے پڑے ہیں اور ادارے کے تخمینے کے مطابق بے گھر افراد کی تعداد 12 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ افراد سوڈان میں بے گھر ہوئے جہاں مسلح تنازعے کے باعث 70 لاکھ سے زائد افراد کو گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ان میں سے 60 لاکھ افراد سوڈان کے اندر موجود ہیں جبکہ 16 لاکھ پڑوسی ممالک پہنچے ہیں۔

غزہ میں ایک تخمینے کے مطابق 17 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں مگر اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والا ادارہ 6 لاکھ سے زائد افراد کا خیال رکھ رہا ہے تو اس گنتی پر نظرثانی نہیں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 73 فیصد بے گھر افراد 5 ممالک یعنی افغانستان، شام، وینزویلا، یوکرین اور سوڈان سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ میں غیر ملکی مہاجرین کے خلاف جذبات بڑھ رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ایک سال کے دوران سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔