کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ و اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد:کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے معاملے میں  چیئرمین سینیٹ و اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔  پی ٹی آئی کو سینیٹ میں کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو 11 کمیٹیاں دینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا مؤقف ہے کہ داخلہ، قانون اور فنانس کمیٹی اپوزیشن کا حق ہے۔ذرائع  کاکہنا ہے کہ  کمیٹیوں کی مساوی تقسیم نہ ہونے پر سینیٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ روایت ہے کہ اپوزیشن کو نشستوں کے اعداد کے حساب سے کمیٹیاں دی جاتی ہیں۔