ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ، عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا : بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

سائفر کیس کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔انہوں نے سائفر کیس  میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے۔