موسموں کی پیش گوئی کے لیے بھی اے آئی کا استعمال ہوگا

کیلیفورنیا: موسموں کی پیش گوئی کے لیے اب اے آئی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی ۔ اے  آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے   اس بات کا تعین کیاجاسکے گا کہ موسم کیسا ہے اوراس میں کس قسم کی تبدیلی آئے گی۔

مائیکرو سافٹ نے ایسی اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو آئندہ 30 دنوں کے لیے موسم کی پیشگوئی کرسکے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ موسمیاتی پیشگوئی کے لیے نئے ٹیکنالوجی ٹولز تیار کیے گئے ہیں جن کے آزمائشی نتائج اب تک کافی متاثر کن رہے ہیں۔

ان ٹولز پر موسمیاتی پیشگوئیوں پر کام کرنے والے ایک ادارے فورکاسٹ واچ   کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ کی موسمیاتی ٹیکنالوجی نے عالمی سطح پر موسموں کی سب سے زیادہ درست پیشگوئی کی۔ٹیکنالوجی ماہرین کاکہنا ہے کہ  موسم کی پیشگوئی کرنے والا ٹول روزمرہ کے زندگی میں بھی لوگوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔