واشک: بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ پیش آنے سے 28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

 

ریسکیو کے مطابق  تربت سے کوئٹہ جانے والی بس واشک میں ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں جا گری، جس سے  خواتین اور بچوں سمیت  28 افراد جاں بحق  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔