ملک کے بالائی علاقوں میںآج سے ہفتہ تک آندھی و بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے یکم جون تک گردوغبار،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم  اے نے الرٹ جاری کردیا۔

 

لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کا نظام متاثر کرسکتے ہیں۔بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث  ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ 28 مئی تا یکم جون ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، این ڈی ایم اے نےمتعلقہ اداروں کو  محتاط رہنے کاالرٹ جاری کر دیا.

این ڈی ایم اے نے کہا کہ لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے، بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی\نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

متوقع سیلاب و لینڈسلائیڈ سے نمٹنے کیلئے مقامی محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو کچے گھروں سے لوگوں کا بروقت انخلاء کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے نے عوام کیلئے کہا کہ آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر  میں پناہ لینے سے گریز کریں۔ گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، لہذا احتیاط کریں۔ کاشتکار موسمی صورتحال کیمطابق  فصل کے معمولات تشکیل دیں۔

ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں کے سفر میں احتیاط کریں۔سفر سے قبل مقامی انتظامیہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرور حاصل کریں۔