گنگنائیں اور گانا تلاش کریں،یوٹیوب میں نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا:گنگناکر گانا تلاش کریں،یوٹیوب میں نیا فیچر  متعارف  کرادیاگیا ہے۔ اگر آپ یوٹیوب میوزک استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس میں ایک ایسے ٹول کا اضافہ ہو رہا ہے جس کے ذریعے آپ محض گنگنا کر اپنا پسندیدہ گانا تلاش کر سکتے ہیں۔

گنگنانے کے ساتھ ساتھ آپ گانے کی دھن بجا کر بھی اسے تلاش کر سکیں گے۔یہ فیچر یوٹیوب میوزک کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے لیے گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے جو گنگنانے کی آواز کو اصل ریکارڈنگ سے میچ کرے گی۔

ابھی کمپنی کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان نہیں کیا گیا، مگر ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں وہ بھی اسے استعمال کر سکیں گے۔