چین سے درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد:چین سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق   اپریل میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی چین سے درآمدات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ۔گزشتہ ماہ چین سے درآمدات 1 ارب 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ اپریل 2023ء میں چین سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز تھا۔

مارچ 2024ء میں ایران سے درآمدات 1 ارب 30 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2023ء تا اپریل 2024ء چین سے درآمدات 11 ارب 63 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے درآمدات 9 ارب 84 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز تھیں۔