اسرائیل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے: عالمی عدالت انصاف

دی ہیگ :عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل عدالت کے حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

 

عدالت کا اپنے حکم میں کہنا ہے رفح میں اسرائیلی اقدامات سےفلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا جارہا ہے۔