پاکستان کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے ملٹی مشن کمیونی کیشن سیٹلائٹ کی لانچنگ 30 مئی کو ہوگی۔

 

ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرو اسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے نئے سیٹلائٹ کی لانچنگ سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی۔حکام کے مطابق مہم کا مقصد پاکستان میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے متعلق عام آدمی کو آگاہی دینا ہے۔