اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیردفاع کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔رپورٹس کےمطابق جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دی  گئی ہے۔

عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے  کہا ہے کہ نیتن یاہو ،یوو گیلنٹ اانسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے بروز پیر کو غیر ملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت   کی جانب سے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں اور غزہ میں جاری اسرائیلی خانہ جنگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

کریم خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو سرکردہ رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری، جسے محمد دیف کے نام سے جانا جاتا ہے، اور حماس کے سیاسی رہنما اسمٰعیل ہنیہ کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔