ترکیہ اور پاکستان کا تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے سے قائم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ، ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعاون کو جاری رکھے گا، دونوں ملکوں میں تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔

 

پاکستانتجارتی حجمترکیہڈالر