غزہ مارچ:دھرنا شرکا پر نامعلوم تیز رفتار کار سوار نے گاڑی چڑھا دی، 2 افراد جانبحق، ایک کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: اسلام آباد ڈی چوک  میں سیو  دی غزہ مارچ میں سوئے ہوئے دھرنا شرکا پر رات گئے نامعلوم تیز رفتار کار سوار نے گاڑی چڑھا دی۔ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دھرنے میں شریک 2 افراد جانبحق تین زخمی  ہو گئے۔

غزہ مارچ میں جان بحق ہونے والے ایک شخص کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے پڑھائی، نماز جنازہ ڈی چوک پر ادا کی گئی۔

 دھرنے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی دھرنے میں موجود تھے جو حادثے سےبال بال بچہ گئے۔

شرکاء پر گاڑی چڑھانے والا شخص موقع سے باآسانی فرار ہو گیا۔

 

جماعت اسلامی نے حادثہ کو جان بوجھ کر  منصوبہ بندی کے تحت کروائے جانے کا کہہ دیا اور حملے کے پس پردہ منصوبہ سازوں کو سامنے لانے اور  تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔