ڈاکٹر ایم ایس تراب حسین  ایچی سن کالج کے پرنسپل مقرر

 

لاہور:  ڈاکٹر ایم ایس تراب حسین کو ایچی سن کالج کا پرنسپل مقرر کردیا گیا۔

 

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی صدارت میں ہوا، بورڈ آف گورنرز اجلاس میں علی ایاز صادق، مصطفےٰ رمدے ،علی پرویز ملک اور خواجہ حسان بھی شریک ہوئے۔

 

بورڈ آف گورنرز نے ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو پرنسپل ایچی سن کالج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

 

ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین لمز کے مشتاق احمد گرمانی سکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

 

خیال رہے سابق پرنسپل کے مستعفی ہونے کے بعد تاحال پرنسپل ایچی سن کالج کی سیٹ خالی تھی۔