ٹک ٹاک میں اہم تبدیلی ، صارفین کیلئے نئے فیچر کی آزمائش شروع

بیجنگ:ٹک ٹاک   میں اہم تبدیلی ،  صارفین کیلئے  نئے فیچر کی  آزمائش شروع  کردی گئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک نے 60 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا آپشن آزمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔

ٹِک ٹاک نے کچھ صارفین کے استعمال کے لیے 60 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا آپشن آزمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔

ٹِک ٹاک کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام یوٹیوب سمیت دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارم کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

ٹک ٹاک نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ پر اس فیچر کی تصدیق کی تاہم یہ بات واضح نہیں کہ یہ اپ ڈیٹ کن خطوں میں دستیاب ہوگی اور آیا اس وقت یہ فیچر دیگر صارفین کی رسائی میں بھی ہے یا نہیں۔