آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں،ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی:شہباز شریف

اسلام آ باد : وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ  آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں،ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔

اسلام آباد میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں،ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔

ان کاکہنا تھا کہ   پاکستان کا نام ہاکی کے میدان میں آپ نے بلند کیا، آج میں مہمان خصوصی نہیں ہاکی ٹیم کے لوگ ہیں، ہمارے نوجوان نے جو کامیابی سے جھنڈے گاڑے اس پر میں سب کو مبارکبا پیش کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پوری قوم گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں، عوام منتظر تھی کہ کب وہ آپ کو دیکھ کر صلاح الدین کو یاد کریں گے تو وہ دن دوبارہ آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، ہار جیت ہوتی ہے لیکن جیسے اپنا مقابلہ کیا وہ آپ کی ہار نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں جیت کی نوید ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہاکی کے لیے، جب میں وزیر اعلی تھا تو لاہور میں ایک جدید سٹیڈیم بنایا تھا، میرا پچھلے 16 ماہ میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا وہ ہم نے کردیا تو اس دور میں میں نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری محکموں میں مایا نازکھلاڑیوں کو بھرتی کرنے کا میں نے اعلان کیا تھا تاکہ ان کے پاس وسائل اور وقت ہو۔