بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچے بچے کے دلوں کی آواز ہے،صدر آصف زرداری کی تقریر میں زیادہ ترکٹ اینڈ پیسٹ تھا: عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمرایوب  کاکہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی تقریر میں زیادہ ترکٹ اینڈ پیسٹ تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تقریر میں زیادہ ترکٹ اینڈ پیسٹ تھا ۔
ان کامزید کہنا تھاکہ  مجھے بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرنامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کا ووٹ پڑا ہے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کا ووٹ پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی سابقہ تقاریر کا بھی مطالعہ کیا، آصف زرداری کی موجودہ اور پچھلے ادوار کی تقریر ایک جیسی ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آئین میں ریاست کی تعریف قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور ٹاؤن کمیٹی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی  کا بیانیہ ملا۔ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچے بچے کے دلوں کی آواز ہے، پی ٹی آئی کے بیانیہ کو عام انتخابات میں ووٹ ملے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈی جی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیوی ایئر فورس اور فوج کے افسران حلف لیتے ہیں، وہ حلف آپ کو سنانا چاہتا ہوں، پاکستان میں آج اظہار رائے کی آزادی بہت کم ہے۔