آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ڈبلن:آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلن میں کھیلے جارہے 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے پاکستان سے پہلے بیٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان ، فخر زمان ، شاداب خان ، اعظم خان ، افتخار احمد ، عماد وسیم، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور عباس آفریدی شامل ہیں۔