طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے کیلئے آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے کیلئے آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

 

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف  مذاکراتی وفد کے چند ارکان  پاکستان پہنچ گئے ہیں، آئی ایم ایف مشن ہیڈ نیتھن پورٹر آئندہ ہفتے مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچیں گے۔ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

 

آج سے پاکستان حکام اور آئی ایم ایف وفد میں نئے بجٹ  اہداف  اور قرض  پروگرام پر ابتدائی بات چیت کاآغاز ہوگا۔

 

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن کے ممبران وزارتِ خزانہ کے حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

 

دوسری جانب  سرکاری کمپنیوں  کی  نجکاری کے لیے 5 سالہ  پروگرام تیار کرلیا گیا۔پلان منظوری کے لیے کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔۔