غلط مقدمے میں ملوث کرنے پر پولیس اہلکاروں کو قتل کیا: ملزم فیضان بٹ کا اعترافی بیان

 

لاہور : لاہور میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم فیضان بٹ کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ  دھماکا خیز مواد کے غلط مقدمے میں پھنسانے  پر  ٹارگٹ کلنگ کی۔

 

ملزم کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے غلط مقدمے میں ملوث کیا ۔جیل میں لشکر جھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی جس نے 6 لاکھ روپے دے کر ضمانت کرائی ۔رؤف گجر نے رہا کرا  کے افغانستان کے علاقے خراسان  بھیج دیا جہاں  عاصم نامی شخص سے ملاقات ہوئی۔

 

ملزم   نے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دے کر پاکستان واپس  بھیجا۔مجھے کہا گیا کہ 6 اہلکاروں کے قتل کے بعد تمہیں افغانستان بلا لیں گے ۔آسان ٹارگٹ دیکھ کر پولیس اہلکار کو قتل کرتا  ۔

پولیس اہلکارفیضان بٹملزم