اسلام آباد: رواں مالی سال کے دس ماہ میں مہنگائی 26فیصد تک پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 17فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کی نسبت اپریل میں مہنگائی میں 0.4فیصد کمی ہوئی۔،ایک سال میں چکن 33فیصد، مچھلی 28فیصدمہنگی ہوئی ۔ پیاز 156فیصد اور ٹماٹر 126فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دال ماش اور تازہ سبزیاں 25فیصد، مشروبات 24فیصدمہنگے ہوئے۔ ایک سال میں گوشت 22فیصد اور خشک دودھ 21فیصدمہنگے ہوئے۔