دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان، محمد رضوان اور اعظم خان کی واپسی، اسامہ اور زمان ڈراپ

 

لاہور : قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اسامہ میر اور زمان خان کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ محمد رضوان اور اعظم خان کی واپسی ہوئی ہے۔

 

قذافی سٹیڈیم لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، عبدالرزاق اور وہاب ریاض نے ٹیم کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کریں گے۔

 

 

سلیکشن کمیٹی کے مطابق  بابر اعظم کپتان ہوں گے، حارث رؤف، حسن علی، سلمان علی آغا، عرفان خان، فخر زمان، صائم ایوب، عثمان خان  ٹیم میں شامل ہیں۔ محمدعامر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی  نے کہاغیرمعمولی ٹیلنٹ  کی وجہ سےٹیم  کا انتخاب آسان نہ تھا۔ دورہ انگلینڈ کے دوران ورلڈکپ کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کیا جائےگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے غیرمعمولی ٹیلنٹ کی دستیابی کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب آسان نہ تھا۔

آئرلینڈاسامہ میراعظم خاندورہ انگلینڈزمان خانمحمد رضوان