شہباز حکومت 2 سال میں ختم ، قبل از وقت انتخابات کے بعد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے: جاوید لطیف 

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 2 سال میں قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں اور پھر شہباز شریف کی جگہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔

 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے جاوید لطیف نے کہا کہ انتخابات دو یا پانچ سال میں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد چوتھی بار اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔انتخابات میں وہ لوگ بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے جنہوں نے 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف کا راستہ روکا ہے۔

 

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔ یہاں دو تہائی اکثریت والی حکومت کو مشکلات ہوتی ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے پاس تو سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔ یہ حکومت دو پارٹیوں کی بے ساکھیوں کے سہارے قائم کی گئی ہے۔ ایک پارٹی بھی علیحدہ ہوئی تو حکومت گر سکتی ہے۔

انتخاباتجاوید لطیفشہباز شریفنوازشریف